مہندی کی تقریب میں فائرنگ خوف و ہراس پھیل گیا، ایک شخص گرفتار
لاہور(نامہ نگار) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے پریم گلی میں ایک گھرمیں مہندی کی رسم ہورہی تھی کہ محلے دارغلام رسول وغیرہ نے ہوائی فائرنگ شروع کردی ۔جس سے خوف وہراس پھیل گیاتھا ۔پولیس نے غلام رسول کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔