عالمی طاقتیں شام میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں: حافظ ہشام الٰہی ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب ناظم اعلیٰ حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں شام میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں صحابہ کرامؓ کی آرام گاہوں کی توہین پر ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے۔تمام اسلامی ممالک کو حکمران مسلمانوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے سراپا احتجاج بن جائےں۔ دنیائے اسلام کے مرکز سرزمین حجازکا تحفظ تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔