دھاندلی کا الزام، بشریٰ اعتراز کی درخواست پر این اے124 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)این اے 124 کی امیدوار برائے رکن قومی اسمبلی بشریٰ اعتزاز کی درخواست پر سیشن کورٹ نے حلقہ 124 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔ بشریٰ اعتزاز کی طرف سے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ این اے 124 میں دھاندلی کی گئی ۔ انہوں نے دوبارہ گنتی اور انتخابی عمل کی جانچ پڑتال کے لئے استدعا کی۔ جس پرسیشن کورٹ میں حلقہ این اے 124 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر اعتزاز احسن بھی موجود تھے۔