ضمانت خارج ہونے پر فراڈ کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار، پولیس منہ دیکھتی رہ گئی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مقامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فراڈ کے ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ ملزم پولیس کی موجودگی میں احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا ۔ملزم گلزار پر الزام تھاکہ اس نے محلہ دار خاتون سے ایک لاکھ 84ہزار روپے کمیٹیوں کی مد میں خرد برد کر لی گلشن پارک پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔