سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ تنزانیہ نے برونڈی کو ہرا کر جیت لیا جبکہ پاکستان نے امریکہ کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم عالمی رینکنگ میں 158ویں نمبر پر ہے لیکن اسکے بچوں نے کمال کر دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اگرچہ سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن بچوں نے شاندار کھیل پیش کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ بچوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کو 13 گول سے شکست دی تھی اور سیمی فائنل سے پہلے تک بچوں کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ سارا ٹیلنٹ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تلاش کیا گیا تھا۔ عالمی ٹورنامنٹ کیلئے بچوں کو صرف ایک ماہ کی ٹریننگ دی گئی تھی۔ حکومت پاکستان واپسی پر ان بچوں کو پروٹوکول دے۔ وزیراعظم بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعظم ہاﺅس میں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کریں اور انہیں انعامات سے نوازیں۔ ان بچوں کی بہترین کوچ سے تربیت کروائی جائے۔ انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہمارے ملک میں تو ہاکی کی طرح کرکٹ بھی روبہ زوال ہے۔ قومی ٹیموں میں پرچی سسٹم ختم کرکے باصلاحیت نوجوانوں کو موقع دیا جائے تاکہ دہشت گردی میں مبتلا قوم کھیلوں کی فتح سے اپنے دل کو بہلا سکے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024