ٹی20 رینکنگ : سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی، پاکستان کا تیسرا نمبر برقرار
دبئی (نیوز ایجنسیاں)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔ سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی۔سری لنکا 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ پاکستان کی 120 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقا ایک سواٹھارہ اور ویسٹ انڈیز ایک سوچودہ اور آسٹریلیا ایک سودس پوائنٹس بالترتیب چوتھے سے چھٹے نمبر پرفائز ہیں۔ نیوزی لینڈ ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئرلینڈ ،بنگلہ دیش سے اوپر نویں نمبر پر ہے۔پلئیرز کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ بیٹنگ میں سرفہرست ہیں ۔ ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے بھارت کے ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے احمد شہزاد آٹھویں جبکہ عمر اکمل 18 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارتی بلے باز یوراج سنگھ 6 درجے تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔بائولرز میں سیموئل بدری اور سنیل نرائن نے پہلی دوپوزیشن برقرار رکھیں۔ سعید اجمل نمبرتین ایشون نمبرچار ہیں۔ سینانائیکے چھ درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے۔ مچل سٹارک چھٹے نمبر پرہیں ۔پاکستان کے محمد حفیظ اور شاہد آفریدی مشترک نویں پوزیشن پر ہیں۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو 70 ویں پوزیشن مل گئی۔ آل رانڈرز کیٹیگری میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے شاہد آفریدی ایک سیڑھی پار کر کے چوتھے نمبر پر آ گئے۔