سابق انٹرنیشنل فٹبالر نیاز حسین انتقال کر گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر نیاز حسین عرف ناجی انتقال کر گئے۔ مرحوم کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات اور سیکرٹری احمد یار لودھی نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔