زری نے فلم ”لال بادشاہ“ سائن کر لی
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری نے نئی فلم ”لال بادشاہ“ سائن کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس فلم میں میرا مرکزی کردار ہے اور میرے مدمقابل ہیرو کا کردار اداکار شان ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ چند روز میں شروع ہو جائیگی۔ زری نے مزید بتایا کہ اس فلم کے ساتھ ہدایتکار حسن عسکری کی فلم ”داستان“ کی شوٹنگز بھی چل رہی ہیں۔