5 روز میں محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے‘ ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن
لاہور(سٹی رپورٹر) چودھری کبیر احمد خان نے ایم ڈی پاکستان ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے چارج سنبھال لیا۔ پہلے روز تمام جنرل منیجرز کا ہنگامی اجلاس بلا کر 15 روز میں محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں اہداف دیے جن کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ کبیر احمد نے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ٹور ازم کے فروغ کیلیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام موٹلز اور ریزاٹ کا معیار بہتر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیلا میں نیا ریزاٹ بنانے کے لیے وہاں تفریح کے لیے بچوں کا پارک بھی بنایا جائے گا۔