مکرمی! عرض ہے کہ میں ایسا ضعیف العمر مسلم لیگی ہوں جو کہ ماضی میں تحریک پاکستان میں خدمات سر انجام دینے کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملاقاتوں کی سعادت میں بھی کامیاب رہا، زندگی بھر میں نے ڈرائیور کی حیثیت سے بیوی، بچوں کی پرورش کی ہے حالات حاضرہ میں میں ایک غریب عمر رسیدہ شخص کی حیثیت سے محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے اولڈ ایج ہوم میں مقیم ہوں۔ اپنی ضعیفی کے حالات میں میری وزیر اعلیٰ پنجاب محترم میاں محمد شہباز شریف صاحب کی خدمت میں درخواست ہے کہ میری ادائیگی عمرہ کی خواہش کے لئے براہ کرم میری داد رسی و مدد فرما دیں تو میں ان کا انتہائی مشکور ہوں گا۔ شکریہ!(فیروز دین، ادارہ عافیت ٹائون شپ ، لاہور 0314,4134133)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024