ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں، کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری .
کاغذات کے منظور یا مسترد ہونےکے خلاف اپیلیں دس اپریل تک جمع کرائیں جا سکتی ہیں۔ اپیلوں پرفیصلے سترہ اپریل تک سنائے جائیں گے۔ اٹھارہ اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست انیس اپریل کو جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لئے چوبیس ہزارچورانوےکاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے سات ہزار تین سو چونسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے سولہ ہزار سات سو تیس کاغذات جمع کرائے گئے۔