کراچی میں بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کو برقی آلات استعمال کرنے میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔کراچی الیکٹرک کمپنی کی جانب سے شہر قائد کے رہائشیوں کےلیے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہری حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی سے محروم ہوسکتے ہیں اور زیادہ کنڈے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38