برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین کے ساتھ 15 اکتوبر تک کوئی معاہدہ نہیں ہوپاتا ہے تو برطانیہ تجارتی مذاکرات سے الگ ہوجائے گا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےیورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے 15 اکتوبر کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اگر مقررہ تاریخ تک دونوں فریق کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں تو برطانیہ مابعد بریگزٹ مذاکرات سے الگ ہوجائے گا۔ بورس جانسن نے کہا کہ اگر بریگزٹ کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے تب بھی برطانیہ 'شاندار ترقی کرتا رہے گا۔بورس جانسن کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، اگر معاہدے کو اس سال کے اواخر تک نافذ کرنا ہے تو اس امر کی ضرورت ہے کہ ہمارے یورپی دوستوں کے ساتھ 15 اکتوبر تک معاہدہ ہو جائے۔ اس کے بعد اس معاملے پر غور کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اگر ہم اس تاریخ تک متفق نہیں ہو پاتے ہیں، تو مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ہوسکے گا اور ہم دونوں کو اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔"برطانوی رہنما کی یہ دھمکی ایسے وقت آئی ہے جب مابعد بریگزٹ مذاکرات منگل کے روز سے لندن میں دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔بریسلز پہلے ہی یہ اشارہ دے چکا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ کوئی بھی تجارتی معاہدہ وسط اکتوبر تک ہوسکتا ہے۔جانسن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہونے کی صورت میں بھی برطانیہ'شاندارترقیکرتا رہے گا اور اگر یورپی یونین کے ساتھ اس کا آسٹریلیا کے طرز پر کوئی تجارتی معاہدہ ہوجاتا ہے تب بھی یہ ایک،اچھی پیش رفت ہوگی۔بورس جانسن کا تاہم کہنا تھاہم یورپی یونین کے اپنے دوستوں کے ساتھ موجودہ حالات میں بھی بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں. ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے اور ہم اپنے دوستوں اور شرکا کے ساتھ، کسی آزاد تجارتی معاہدے کے باوجود، تجارت کرتے رہیں گے۔"
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024