یوم دفاع‘ ریسکیو 1122 کی واک شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹرخالد محمود کی زیر نگرانی ریسکیو1122 کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے واک اہتمام کیا گیا۔ واک میں ریسکیوآفیسرز اور ریسکیو جوانوں نے شرکت کی۔واک کے دوران فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔بعدازاں ریسکیو سیفٹی آفیسرمحمد ندیم کی قیادت میں ریسکیو1122 کے دستے نے ریسکیو1122 کے شہید ہونے والے جوان محمد وسیم کی قبر پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹرخالدمحمود کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی۔