وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ نجی شعبے میں بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ بجلی کے نئے نرخوں پرہونے والے نئے معاہدوں سے عوام کوسہولت ملے گی۔
ملتان میں فاطمہ جناح ٹائون میں ایک سوبتیس کلوواٹ گرڈسٹیشن کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ معاہدے تقریباً حتمی مراحل میں ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ ماضی میں نجی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے گئے جن کا عوام پربھاری بوجھ پڑالیکن موجودہ حکومت نے بجلی کے نرخوں پرنظرثانی کے لئے متعلقہ کمپنیوں سے بات چیت کی۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ دیامربھاشاڈیم ،داسواورمنڈاسمیت مختلف ڈیموں کاتعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔