پی پی ‘ ن لیگ بلا امتیاز احتساب پر متفق نہیں:اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بلا امتیاز احتساب کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن متفق نہ ہیں دونوں پارٹیوں نے سینیٹ پاکستان کے متفقہ طور پر بلا امتیاز احتساب کیلئے نئے میکینزم کے قیام کے مطالبے کو سرف نظر کرکے ترامیم لانے سے انکار کرکے بلا امتیاز احتساب کے نظام کو مسترد کر دیا جبکہ پی ٹی آئی جس نے احتساب کے نعرے پر الیکشن جیتا وہ بھی سیاستدانوں اور بیوروکریٹ کے احتساب پر ہی متفق ہے اختر ڈار نے کہا کہ نیب (احتساب سب کے لئے کے اصول پر عمل پیرا نہ ہے)جبکہ نیب کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہے کہ نیب منتخب معاملات پر کام کر رہا ہے اور دیگر اداروں کی کرپشن کو نظر انداز کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ 2015کی سینیٹ کمیٹی کی منظور کردہ رپورٹ کہتی ہے کچھ کیسز میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اس طرح کے احتساب اور تاسر کو ختم ہونا چاہئے ۔