ملک کے دیگر علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ شہر اقتدار کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1500و سے تجاوز کر گئی۔اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے مطابق ابتک15سو سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔پمزاسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں ڈینگی کے12سو اور گزشتہ ہفتے کے دوران300سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق پمزاسپتال میں20ڈینگی سے متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولی کلینک میں لائے گئے مزید دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پولی کلینک میں تاحال41مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024