پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفو نے یوم دفاع و شہدا کی بے مثال کوریج، خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے بیک وقت اسے دوبارہ نشر کرنے پر میڈیا سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے یوم دفاع و شہدا کی خصوصی کوریج اور بیک وقت اسے دوبارہ نشر کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے یوم شہدا کے موقع پر شہیدوں کے اہل خانہ کے پاس جانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر اور ان کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024