یوم دفاع پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،ثروت قادری
کراچی(نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیںجو پانچ گناہ بڑی طاقت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے،یوم دفاع پاکستان چیخ چیخ کر بھارت کو کہہ رہا ہے کوئی حماقت کی تو 65سے بھی زیادہ پاور فل جواب ملے گا،1965میں جنگ کیلئے پاکستان تیار نہیں تھا بھارتی حملے کو پسپا کرکے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے بلکہ بھارت کے اند ر گھس کر مسیج دے دیا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،1965میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں ،افسروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،آج کے اس عظیم دن کے موقع پر عہد کرتے ہیں ملک دشمن قوتوں کی جارحیت کے سامنے ڈٹ جائینگے ملکی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے ،عالمی طاقتوں اور عالمی میڈیا نے بھارت کو بتا دیا ہے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو پاکستان کے جواب کا پلڑا پانچ گناہ بھاری ہوگا ،دنیا کو واضع کرنا چاہتے ہیں بھارت نے جارحیت کی تو پھر اقوام متحدہ کے قوانین اور تاشقند معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حق خود ارادیت دلانا چاہتے ہیں۔