سندھ بھر میں  8سے10 محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری بند

Sep 07, 2018 | 20:18

ویب ڈیسک

 کراچی سمیت سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی اور حیدر ا?باد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاوڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی ہے۔اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر اور وال چاکنگ پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں شہروں میں پابندی 8 سے 10 محرم الحرام تک کے لیے عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزیدخبریں