لاہور کے 40 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

Sep 07, 2018 | 18:59

ویب ڈیسک

پنجاب میں نگراں حکومت کے دور میں کیا جانے والا تجربہ ناکام ہو گیاجس کے بعد سابق ایس ایچ اوز کو دوبارہ تبادلوں کے بعد ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ لاہور کے 40تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کر دئیے گئے ، تعینات کئے جانے والے تمام ایس ایچ اوز انسپکٹر رینک کے پولیس افسران ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق 40تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تعیناتی انٹرویو کے بعد سو فیصد میرٹ پر کی گئی۔انسپکٹر جاوید صدیق کو اسلام پورہ، قمر عباس کو جنوبی چھائونی، محمد جاوید کو باٹا پور، علی اجود کو مصطفی آباد، وسیم اختر کو سرور روڈ، حسنین حیدر کو فیکٹری ایریا، راحیل امجد کو گجر پورہ، رائے ناصر کو مغلپورہ، نبی بخش کو پرانی انارکلی اور طاہر زین العابدین کو تھانہ مزنگ تعینات کیا گیا ۔تعینات ہونے والے تمام نئے ایس ایچ اوز کو فوری چارج سنبھال کر فرائض سر انجام دینے کا حکم بھی دیا گیا ۔

مزیدخبریں