سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی:سعید غنی

Sep 07, 2018 | 15:48

ویب ڈیسک

 وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی، ڈی جی عبد العزیزمیمن کے پاس 9 چارجز ہیں، تحقیقات کروں گا،میں پانی کی منصفانہ تقسیم جلد ممکن بنائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا وہاں آفس میں ڈی جی صاحب بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی عبد العزیزمیمن کے پاس 9 چارجز ہیں، تحقیقات کروں گا گورنمنٹ نے عہدے دیے یا خود سے سنبھال لیے، قانون اورعدالتی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلے کریں گے، جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جہاں بھی قبضے ہوئے ان میں کوتاہی اداروں کی ہے۔وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور شہرمیں پانی کی منصفانہ تقسیم جلد ممکن بنائیں گے۔ سعید غنی کا نے کہا کہ لیڈرشپ نے فری ہینڈ دیا ہے، نہ پہلے دبامیں آیا نہ اب آ ﺅ ں گا۔

مزیدخبریں