گوجرانوالہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی 2دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Sep 07, 2018 | 12:45

ویب ڈیسک

  سی ٹی ڈی نے محرم الحرام سے قبل گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق محرم کی آمد سے قبل سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگدوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونےوالوں میں دہشتگردوں میں ولی محمد اور آصف شامل ہیں۔ دونوں دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ او ر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دونوں دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزیدخبریں