پاکستان ریلوے قوم کوجلد خوش خبری دے گی, وزیراعظم کی ہدایت پر1 لاکھ 84 ہزار پودے لگاچکے: شیخ رشید

Sep 07, 2018 | 12:42

ویب ڈیسک

پاکستان ریلوے نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا،وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرایک لاکھ 84 ہزار پودے لگاچکے ہیں. پاکستان ریلو ے قوم کوجلد خوش خبری دے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ آپ 100دن میں ریلوے کی کار کردگی میں بہتری دیکھیں گے،تھورا وقت دیں بہتری آنے میں تھوڑا وقت لگے گا. ریلوے میں ا ب کرپشن بھول جائیں معاہدوں میں کک بیکس نکالیں گے ،کوشش ہے ریلوے کو بہتر ادارہ بنائیں،اس کے لئے ریلوے کے افسران بھی ادارے کو مضبوط بنانے میں پر عزم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوچز کی کمی ہے،ہم نے پچھلی بار گیس کے میٹر لگائے تھے اب بجلی کے میٹر لگائیں گے ،سی پیک کی کارکردگی میں ریلوے کلیدی کردار ادا کرے گی۔وزیرریلوے کامزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاہے اوروزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرایک لاکھ 84 ہزار پودے لگاچکے ہیں جبکہ ریلوے کے ہرڈویڑن ہیڈکوارٹرمیں چارچارنرسریاں کھول رہے ہیں، پاکستان ریلو ے قوم کوجلد خوش خبری دے گی۔

مزیدخبریں