اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے، وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای اپنے ہم منصب کی دعوت پر پاکستان جا رہے ہیں، وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے سٹریٹجک پارٹنرہیں،دونوں ممالک اچھے پڑوسی،دوست اور بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔علاوہ ازیں ترک وزیرخارجہ میولوت کیواسوگلو وفدکیساتھ 14 ستمبر کو یہاں پہنچیں گے۔ ترک وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔