جھنگ، شیر گڑھ: شادی شدہ خاتون لڑکی اور 7 سالہ بچے سے زیادتی

Sep 07, 2018

جھنگ/ شیرگڑھ (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر شادی شدہ خاتون، لڑکی اور 7 سالہ بچے سے زیادتی۔ جھنگ کے موضع بلو شہابل کے وسیم عباس نے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ قزل عباس نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو قابو کر کے زیادتی کی۔ چیخ و پکار پر لوگوں کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ شیر گڑھ میں مسماۃ (ن) دختر خان محمد سکنہ ٹھٹھہ حسین علیشاہ گھر میں اکیلی تھی کہ دیہہ ہذا کا عمر حیات نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، نامعلوم شخص پہرہ دینے لگا عمر حیات نے پسٹل نکال کر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زنا کی کوشش کرنے لگا۔ شور پر غلام مصطفی،غلام محمد وغیرہ آگئے جنھیں آتا دیکھ کر ملزم فرار ہو گئے۔ محمد یونس میو سکنہ 33/1AL کا 7 سالہ بچہ محمد عمر زرعی اراضی پر موجود تھا دیہہ ہذا کا اوباش علیم طاہر عرف عاصم علی آگیا، محمد عمر کو قریبی کھال میں زیادتی کرنے لگا۔ بچے کے شور کرنے پر عمر فاروق، محمد حنیف وغیرہ آگئے جنہیں دیکھ کر ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزیدخبریں