پاکستان کبھی کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،سول ملٹری تنازعات صرف ایک افسانہ ہے، ہم سب ایک پیج پر ہیں ، ہم سب کا مقصد پاکستان کی ترقی ہے : وزیراعظم عمران خان

یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب 6 ستمبر کی جنگ ہوئی تو میں 12 سال کا تھا، بہت جنون تھا کہ بندوق اٹھاؤں اور جنگ کیلئے نکلا جاؤں ، اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو آج ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں ہمیشہ سے دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے کے خلاف ہوں ، آج وعدہ کرتا ہوں پاکستان کبھی کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، سیاسی مداخلت سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں، فوج اس لئے کامیاب ہے کیونکہ اس میں سیاسی مداخلت نہیں ، ہماری خارجہ پالیسی وہ ہوگی جو پاکستان کے لئے بہتر ہے، سول ملٹری تنازعات صرف ایک افسانہ ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں ، ہم سب کا مقصد پاکستان کی ترقی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، نبی ﷺ مدینہ کی ریاست میں میرٹ کا نظام لے کر آئے، پاکستان واحد ملک ہے جواسلام کے نام پربنا ہے، ہمیں اپنےادارےمضبوط کرنے ہیں،مدرسوں میں24 لاکھ بچے پڑھتے ہیں ان کو بھی آگے بڑھنےکا حق ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہرطرح کے وسائل سے نوازا ہے، ہمیں بس انکا ٹھیک سے استعمال کرنا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔