مکرمی! دوستی احساس ہے اپنائیت کا، محبت کا، ہمت اور حوصلے کا، دوستی زندگی کے مایوس کن لمحوں میں بھی جینے کی امید دیتی ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر ہمیں دوست ملتے ہیں۔ جن کو سنبھال کر رکھنا ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ اگر دوستوں کے درمیان وفاداری، دیانتداری، سچائی اور تابعداری قائم رہے تو اس رشتے کو نبھانا بہت آسان ہوتا ہے۔ دوستی ایک ہمہ گیر رشتہ ہے جس کو ہر انسان سمجھ نہیں پاتا۔ جو باتیں ہم والدین، بھائی بہن سے شیئر نہیں کر سکتے ان کا حل اپنے مخلص دوست سے پوچھ سکتے ہیں۔ وہ تمام خوبیاں جو ہم مختلف رشتوں میں علیحدہ علیحدہ ڈھونڈتے ہیں وہ تمام مخلص دوست میں مل سکتی ہیں جب بھی ہم خود کو تنہا محسوس کریں تو ان لمحوں میں ایک مخلص دوست کا ہی سہارا ہوتا ہے۔ ہمارے نبیؐ نے فرمایا دوستی زندگی کا سب سے بڑا، وفادار اور قیمتی رشتہ ہے۔ جس کے سامنے ہیرے، سونا، چاندی غرض ہر مہنگی چیز کی کوئی قیمت نہیں رہتی، اگر دوستی کے رشتے میں ہمدردی، محبت، اعتماد کے موتی پروئے جائیں تو کبھی نہیں ٹوٹتی اگر حسد، بغض و کینہ عداوت، نفرت کے موتی پروئے جائیں تو یوں بکھر جاتی ہے جیسے سوکھے پتے بکھر جاتے ہیں اس لئے ہر شخص کو چاہیے کہ اس رشتے کی حفاظت کرے اور اپنے دوستوں کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہوں تاکہ وہ زندگی کے کسی موڑ پر بھی خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ (سائرہ عاصم، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38