بھارت: 2 طالبات کے ساتھ زیادتی،قتل کرکے لاشیں درخت پر لٹکا دیں
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع کریم گنج میں دو کم سن طالبات کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، دونوں نعشیں ایک ہی رسی کے دونوں سروں سے بندھیں ایک درخت پر لٹکتی پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں بھی اسی طرز کی ایک واردات میں دو طالبات کی لاشیں درخت سے لٹکتی پائی گئی تھیں۔ یہ دونوں کم سن لڑکیاں نویں اور دسویں جماعت کی طالبہ تھیں اور گزشتہ بدھ سے لاپتہ تھیں۔