اسپین کے دارالحکومت میڈرڈمیں سینکڑوں افراد نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دورےکے خلاف یورپین یونین کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا
جرمن چانسلرانجیلا مرکل گزشتہ روز مالیاتی بحران کے شکار یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت پہنچی ہیں،یورپین یونین کے باہرکھڑے مظاہرین نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں انجیلا مرکل کے دورے اورمالیاتی بحران کے خلاف دوگھنٹے تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ، اس احتجاج میں شرکت کی دعوت لوگوں کو سوشل نیٹ ورک کے ذریعے دی گئی،کچھ مظاہرین نے میڈرڈمیں جرمن سفارتخانے تک احتجاجی ریلی بھی نکالی،واضح رہے اسپین ان دنوں کساد بازاری کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین کا بینکاری نظام بھی خطرے میں ہے،