چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کہ شہدا کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی ،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمن شہید کے گھر گئے، آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہید کرنل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دیرپا امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل مجیب الرحمان ٹانک میں دوران آپریشن شہید ہوئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024