80 سال سے ہر انتخاب میں ووٹ ڈالنے والی 102 سالہ امریکی خاتون

امریکی ریاست شکاگو کی رہائشی 102 سالہ خاتون بیٹرس لمپکن نومبر کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ بیلٹ ڈاک کے سپرد کر دیا۔انہوں نے ووٹ کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ بیٹرس نے امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنا آج سے 80 سال قبل شروع کیا جب انہوں نے 1940 میں پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کیا اور تب سے وہ ہمیشہ ووٹ ڈالتی آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 کا انتخاب امریکہ کی جمہوریت کے لیے بہت اہم ہے لیکن ان کا ووٹ ڈالنے کے عمل میں حصہ لینے کا مقصد خواتین کے حقوق کی تعظیم اور اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ان کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا عمل درست دکھائی دیتا ہے، کیونکہ انہیں ان کے ووٹ ہونے کی تصدیق ایک ای میل پیغام کے ذریعہ کی جائے گی۔