بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران لیبیا کے ساحل سے 11 تارکین وطن کی لاشیں ساحل سے ملی ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی او ایم نے بتایا ہے کہ28ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان لیبیا کے ساحل سے11تارکین وطن کی لاشیں ساحل پر ملی ہوئی ہیں۔ آئی او ایم کا مزید کہنا تھا کہ 2020 میں اب تک 9،448 غیر قانونی تارکین وطن جن میں خواتین اور بچے بھی شامل کو بچایا گیا ہے اور وہ لیبیا واپس آئے ہیں۔تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ رواں سال اب تک وسطی بحیرہ روم کے راستے پر 196 تارکین وطن کی اموات ہوئی ہےاور 275 دیگر افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔لیبیا غیر قانونی تارکین وطن کے لیےترجیحی روانگی کا مرکز بن گیا ہے جوبحیرہ روم سے ہوتے ہوئے یورپی ساحلوں کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024