90 فیصد سعودی نوجوان سوشل میڈیا سے خبریں حاصل کرتے ہیں،سروے رپورٹ

ماہرین نے کہا ہے کہ 10 میں سے 9 سعودی نوجوان سوشل میڈیا سے اپنی خبریں حاصل کرتے ہیں،یہ بات اس چیز کی نمائندگی کرتی ہے کہ مملکت کے نوجوانوں میں روایتی نیوز مراکز کی بجائےٹو ئٹر اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارم پر انحصار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں 4000 افراد پر کیے گئے ایک نجی جائزہ سروے کے مطابق مملکت کے نوجوانوں میں سوشل میڈیا سے خبروں کے حصول کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ چار سال پہلے صرف 14 فیصد نوجوان سوشل میڈیا کو اپنے اہم ذرائع کے طور پر استعمال کرتے تھے۔یہ نتیجہ 2020 عرب یوتھ سروے کے نتائج میں سے ایک ہے جو مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 17 ممالک میں 18سے 24 سال کی عمر کے مردوں اور خواتین کے سالانہ رجحانات کو پرکھنے کا پیمانہ ہے۔سروے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 87 فیصد سعودی نوجوان اپنی شاپنگ آن لائن کرتے ہیں۔