کوسوو میں اپوزیشن نے عام انتخابات میںکامیابی حاصل کر لی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پی ڈی کے کو10سال سے ملکی سیاست میں ناقابل شکست سمجھا جاتا تھا تاہم موجودہ انتخابات میں وہ اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکی۔ اپوزیشن کے حاصل کردہ مجموعی ووٹوں کے مقابلے میں پی ڈی کے کو نصف سے بھی کم ووٹ ملے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تقریباً 75 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں ویٹو وینڈوسے اور ایل ڈی کے نے بالترتیب 25.9 فیصد اور 25.2 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ 2007ءسے برسر اقتدار پی ڈی کے 21.35 فیصد ووٹ حاصل کر سکی۔ پی ڈی کے نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38