سعودی عرب کے علاقے طائف سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی نے پیرس فیشن ویک بہار اور گرما 2020ء میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کے چند نمونے پیش کیے جنہیں بہت سراہا گیا، ان کے تیار کردہ فیشن ملبوسات کا تھیم خصوصی طورپر سعودی عرب میں دیہی علاقوںکی خواتین کے روایتی ملبوسات سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے، یہ پہناوے کھلی قمیض، اوپر سے کھلی اور نیچے سے تنگ شلواروں اور درمیان میں ایک بڑی اور کُھلی پٹی پر مشتمل ہیں۔انہوں نے اپنے ملبوسات کی تیاری میں نرم کریپ اور جارجیٹ کا کپڑا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ ان ملبوسات کو پیش کرنے کا مقصد خواتین کی ترقی اور فیشن کے ذریعے معاشرے میں ان کے کردار کی عکاسی کرنا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024