عراقی پارلیمان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عادل عبدالمہدی تقاضا کرتے ہیں تو ان کی کابینہ میں ردو بدل پر غور کیا جائے گا۔محمد الحلبوسی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران میں مظاہرین اور سکیورٹی افسروں پر حملوں کے کیسوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرپٹ عہدے دار کو جیل میں جانا چاہیے۔انھوں نے واضح کیا کہ مظاہرین کی کوئی سیاسی گروہ حمایت نہیں کررہا ہے لیکن ان میں بعض درانداز گھس بیٹھے ہیں۔محمدالحلبوسی نے اعلان کیا کہ اگر مظاہرین کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں تو وہ بھی ان کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے اور سڑکوں پر آ کر مظاہرے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی سرگرمیوں میں شرکت معطل کرنے والے سیاسی بلاکوں کو اب اپنی سرکاری ذمے داریوں کو دوبارہ سنبھال لینا چاہیے کیونکہ حکومت نے مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اصلاحات کے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے۔محمد الحلبوسی کا کہنا تھا کہ وہ مقتدی الصدر کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں لیکن حکومت کو اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38