وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں جاری سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقو ں کی ترقی کیلئے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رواں مالی برس کے بجٹ میں ان علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا، تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر پسماندہ علاقے کے لوگوں کا زیادہ حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگرامز میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے، عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38