بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی رہنما خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 73سالہ خالدہ ضیا کو بنگادندہو شیخ میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،کچھ روز قبل خالدہ ضیا کے وکیل کی جانب سے ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت ان کی صحت کے لیے خصوصی اقدامات نہ اٹھا کر ان کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس کے بعد عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا،خالدہ ضیا کو رواں سال فروری میں بدعنوانی کے الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024