ڈیرہ اسماعیل خان سے انتہائی مطلوب دہشتگردسعیدرفیق گرفتار۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سعید رفیق کو خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سے گرفتارکیا گیا، گرفتار دہشتگرد بنوں کا رہائشی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم بنوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہے، حکومت کی جانب سے اِس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، سعید رفیق کی گرفتاری کیلئے اس سے قبل بھی کارروائیاں بھی کی گئی تھیں، سی ٹی ڈی کےمطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔