گاؤں ملوٹ کے مسائل
مکرمی: اسلام آباد شہر سے پندرہ منٹ کی مسافت پر واقع گاؤں ملوٹ خوبصورت ترین ہے گاؤں کی مین روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں گاؤں میں بجلی کا نظام یہ کہ گیارہ سو وولٹ کی تاریں لوگوں کے گھروں کی چھتوں سے گزر رہی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی قیمتی جان ضائع ہو سکتی ہے گاؤں کے بچے اور بچیوں کے سکول کا یہ حال ہے کہ نہ چاردیواری کمرے وہ جس میں ذرا سی بارش سے ٹپکنے لگتے ہیں جبکہ سکول کا رقبہ اسلام آباد کے تمام سکولوں سے زیادہ مگر بلڈنگ سب سے کم اور خستہ حال‘ محکمہ مال کا یہ حال ہے کہ پٹواری زمین کے فرد کے لئے ایک ہزار سے دس ہزار کی رقم لنیے پر ضرور دیتے ہیں اور وہ بھی کئی ہفتوں کے چکر لگانے کے بعد ان سب مسائل کے حل میں رکاوٹ موجود ہیں حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ لوکل الیکشن کرائے مگر مقامی کونسلر اور چیئرمین کو نہ اختیارات دیئے گئے اور نہ ہی کسی محکمہ میں شناسائی ہے جس کی وجہ سے گاؤں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
(محمد رفیظ عباسی جنرل کونسلر وارڈ نمبر 1یو سی 23 کری اسلام آباد)