گوجرانوالہ میں یشفین کارڈیک اینڈ جنرل ہسپتال کا قیام خوش آئند ہے:فیصل ایوب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ گوجرانوالہ میں یشفین کارڈیک اینڈ جنرل ہسپتال کا قیام انتہائی خوش آئند ہے ۔ اٹاوہ کے قریب 16 کنال پر مشتمل اور 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے دل کے امراض کا جدید ہسپتال امریکہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ معروف ڈاکٹر اعجاز احمد کی زیر نگرانی بننے جا رہا ہے جن کاشمار دنیا میں صفحہ اول میں کیا جاتا ہے ۔ جس میں انٹرنیشنل لیول کے معیار کے مطابق امراض قلب میں مبتلا افراد کا بہترین علاج کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر اعجاز احمد کے جذبہ خدمت انسانیت کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوںنے اپنے ملک کی خدمت کرنے کیلئے گوجرانوالہ میں انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق ہسپتال کے قیام کی بنیاد رکھی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یشفین کارڈیک اینڈ جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر اخلاق احمد،خواجہ ضرارکلیم ،سعید احمد تاج ،محمد شعیب بٹ ،عرفان سہیل ، باﺅامیتاز، عرفان یعقوب چاند بٹ جبکہ خرم دستگیر کے علاوہ ممتاز تاجروں و صنعتکاروں نے شرکت کی ۔