پہلا ٹی ٹوئنٹی : زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف

پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائےاور پاکستان کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔
زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھو یرے نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شان ولیمز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے،۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے ، دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور عثمان قادرایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد رضوان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔