پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورہ پر ہے ،پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کے لیے پر امید ہیں۔
زمبابوے کے کپتان کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی ہے، آخری ایک روزہ میچ میں جیت کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہیں، اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے ایک اچھی ٹیم ہے کسی صورت ہلکا نہیں لیں گے، اگر میں ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے زمبابوے کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں، عثمان قادر ٹی 20 ڈیبیو کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوبے کے مابین کھیلے گئے ابھی تک تمام 11 میچز میں پاکستان ہی فاتح رہا ہے جبکہ پنڈی اسٹیڈیم پہلی بار پاکستان زمبابوبے ٹی ٹوئنٹی میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس سے قبل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو دو- ایک سے شکست دی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38