ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا ۔ اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں ے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی06، لہہ منفی 04، گوپس منفی03، گلگت، استور، قلات اور کالام میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024