پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی)کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے،حکومت اور اپوزیشن نے عوام کو مایوس کردیا ، پاک سر زمین پارٹی بغیر سرکاری وسائل جلسہ کرے گی۔کراچی کے باغِ جناح میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کے نام پر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے ، ہماری پارٹی نے کوئی یوٹر ن نہیں لیا، ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں، کبھی جھوٹ بولا نہ یوٹرن لیا، جو جھوٹ بولتے ہیں انہیں یوٹرن لینا پڑتا ہے، بتائیں گے پاکستان کولوٹنے والا اوراس حال تک پہنچانے والا کون ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بچانے میں اور اپوزیشن حکومت کو گرانے میں لگی ہے، حکومت اور اپوزیشن نے عوام کو مایوس کر دیا ہے، ان دونوں کی لڑائی میں عوام پس رہے ہیں، کراچی میں بارش کے بعد 1100 ارب کا لولی پاپ دیا گیا، یہ کھیل اب بند کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے جلسے میں پاکستان کے مستقبل کی بات ہو گی، پونے 3 ہزار ارب دینے والے کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے، ہم پاکستان کو پیکیج دیتے ہیں ہمیں کون پیکیج دے گا،آج سے کراچی پاکستان کو لیڈ کرے گا، کراچی والے بتا دیں گے کہ کراچی ملک کی شہہ رگ بھی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس پی پاکستان کے عوام کا کیس لڑنے جا رہی ہے، ہم بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہوتی ہے، اگر ہماری بات نہیں سنی گئی تو سیاست نہیں بچے گی، دنیا میں سب سے بدترین ٹرانسپورٹ نظام کراچی کا ڈیکلیئر ہوا ہے، میرے زمانے میں کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38