پاکستان اورزمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جوپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے3بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ میچ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔دوسری جانب آل راوَنڈ ر شاداب خان پاک زمبابوے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب خان کو ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو دو- ایک سے شکسدی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے بقیہ دو میچز 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024