جاپان میں ایک جوڑے کو اپنے ایک سالہ بیٹے کو ایئر گن سے فائر کرکے مار دینے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جنوب مغربی جاپان کے پریفیکچر فوکواوکا کے علاقہ تاگاوا میں پیش آیا، جہاں گھریلو تنازعہ پر میاں بیوی نے مبینہ طور پر اپنے چھوٹے بچہ پر ایئرگن سے کئی فائر کئے جس سے اس کا جسم شدید زخمی ہوا ، بچہ کی ماں نے یہ عذر پیش کرتے ہوئے کہ اس کا بچہ سانس نہیں لے رہا ، ایمرجنسی سروس طلب کی تاہم کمسن بچہ ابتدائی طبی امداد کے لئے ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔ جوڑے نے اپنے جرم سے انکارکیا اور کہا کہ دوسرے بچہ نے ایئر گن سے فائر کئے۔ پولیس کا کہنا تھا کم عمر بچہ ایئر گن نہیں اٹھا سکتا، دوران تفتیش جوڑے نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024