اسرائیل کی ایک جنگی کشتی نے لبنان کے علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ بات لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دشمن فوج کی ایک جنگی کشتی نے مورخہ 6 نومبر 2019 کو صبح 4 بجے راس الناقورہ کے مقابل لبنانی علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی۔ یہ اقدام 13 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران 280 میٹر کے قریب مسافت طے کی گئی۔ بعد ازاں دوپہر ایک بجے اسی طرح کی ایک اور جنگی کشتی نے مذکورہ سمندری علاقے میں خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ اس مرتبہ یہ خلاف ورزی 205 میٹر کے قریب مسافت کی تھی اور یہ دو منٹ تک جاری رہی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عارضی فورسز کے ساتھ رابطہ کاری سے اس خلاف ورزی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024