ہالینڈ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے ہائی جیک کرنے کی غلط اطلاع نے شدید افراتفری مچا دی،ڈچ پولیس کی بڑے سکیورٹی آپریشن کے لئے دوڑے لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈم کے شیفول ایئر پورٹ پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب میڈرڈ جانے والی سپین کی ایئر ایشیا ائر لائن کی پرواز کے پائلٹ نے غلطی سے ہائی جیک الارم ایکٹیویٹ کر دیا۔
بعد ازاں طیارے کے پائلٹ نے معافی مانگ لی تاہم تب تک ڈچ پولیس ہنگامی طور ایک بڑے آپریشن کے لئے تیار ہو گئی اور ایئر پورٹ کو گھیرے میں لے لیا گیا جس سے فلائیٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔مذکورہ سپینی طیارے پر 27مسافر سوار تھے۔دوسری طرف ہالینڈ کے وزیر برائے انصاف اور سیکورٹی فریڈ گرپرہائوس نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اپنی ٹویٹ میں انتظامیہ کی فوری ریسپانس کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ میں ان کی مستعدی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔